سدھارتھ نگر

تحریک اصلاح معاشرہ کے زیر اہتمام ”اصلاح امت اور ہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان پر علاقائی علماے کرام و ائمۂ عظام کی ایک اہم میٹنگ

الحمد للہ تحریک اصلاح معاشرہ کے زیر اہتمام ”اصلاح امت اور ہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان پر ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں علاقائی علمائے کرام و ائمہ عظام کی تشریف آوری ہوگی تاکہ معاشرے کی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے حالات کے تناظر میں اگر ہم اپنے معاشرہ کی برائیوں کا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ آج ہمارا معاشرہ مختلف قسم کے بے شمار برائیوں میں گھرا ہوا ہے ایسے میں اگر ان پر روک تھام نہ کی جائے گی تو برائیوں کی مزید شاہراہیں کھلتی چلی جائیں گی اور معاشرہ مزید تباہی و بربادی کی طرف چلا جائے گا اور ہمارے لئے دنیا و آخرت میں ذلت و رسوائی کے سبب اسلامی معاشرے کے چہرہ پر بدنما داغ اور ہماری رسوائی و شرمندگی کا باعث بنے گا آج ہمارا معاشرہ اس طرح برائیوں اور بے حیائیوں اور لغویات و فضولیات کا شکار بن چکا ہے جس کی وجہ سے گناہ کو معیوب نہ سمجھنا ایک عام بات بن گئی ہے لہذا ہمیں ان تمام برائیوں پر غور و خوض کرنا ہوگا جو معاشرہ کے بگاڑ کا باعث بن رہی ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ”تحریک اصلاح معاشرہ“ کا سپوٹ کرکے ماحول کو حتی المقدور بہتر بنانے کی کوشش کریں تاکہ ہماری نسلیں ان ساری برائیوں سے محفوظ رہ سکیں ہم نے جب بیڑی سگریٹ کی خرابی کو معمولی سمجھا تو موجودہ نسل افیوم و گانجہ اور شراب جیسی نشہ آور چیزوں کی عادی بن گئی ہے اور انہیں جرم و جرائم کی دنیا میں ڈھکیلتی چلی گئی لہذا ان کے دلوں سے ان برائیوں کا خاتمہ بہت ضروری ہے اور اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو ہمارے درمیان مسلم نوجوانوں کی کثیر تعداد تو رہے گی لیکن ان کے دل مومن صفات سے خالی ہوں گے ایسے حالات میں ”تحریک اصلاح معاشرہ“ کے اراکین نے ان تمام برائیوں کے سد باب کے لئے بروز جمعرات بتاریخ ۲۱/ ذی الحجہ ۱۴۴۳؁ ھ بمطابق ۲۱/ جولائی ۲۰۲۲؁ ء بوقت بعد نماز ظہر ۲ بجے تحریک کے ہیڈ آفس پر ایک مشاورتی میٹنگ منعقد کی ہے جو کہ علاقائی سطح پر حوصلہ مند اور مخلص و با اثر علمائے کرام وائمہ عظام پر مشتمل ہوگی جو قوم و ملت کی تعمیر و ترقی اور معاشرے میں اصلاح کرنے اور انقلاب لانے کے لئے جد و جہد کرسکیں ۔
لہذا علاقائی علمائے کرام وائمہ عظام سے گزارش ہے کہ اس اہم نشست میں وقت مقررہ پر تشریف لائیں اور اپنے قیمتی و مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے اس تحریک کا حصہ بنیں ۔

درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کرّوبیاں

مذکورہ خبر مولانا غلام محمد صدیقی فیضی خادم تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئر سوسائٹی نے نمائندہ کو دیا۔
منجانب: تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئر سوسائٹی
ہیڈ آفس: کمہریا پوسٹ برگدوا کھکھری ضلع سدھارتھ نگر یوپی الہند

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے