بین الاقوامی

صومالیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا، لگی آگ

ائرپورٹ پر موجود امدادی ٹیموں نے خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام 30 مسافروں کو بچا لیا گیا

موغادیشو(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ دوران لینڈنگ الٹ گیا، جس کے نتیجے میں اس میں خوفناک آگ لگ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق رن وے پر طیارے میں لگی آگ اور شعلے میلوں دور سے نظر آ رہے تھے، تاہم  ائرپورٹ پر موجودامدادی ٹیموں نے خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام 30 مسافروں کو بچالیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر لینڈنگ پر پلٹنے کے بعد جہاز الٹا پڑا ہے اور اس میں آگ بھڑکی ہوئی ہے۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو بچانے کے ساتھ آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی۔مقامی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ فوکر 50 جوبا ائرلائن کا تھا، جو اندرون ملک ہی ایک شہر بائیدوا سے دارالحکومت کی طرف پرواز کررہا تھا۔ حادثے کی وجوہات سے متعلق تاحال کوئی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے