علی گڑھ مذہبی گلیاروں سے

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی زندگی کا ہر پہلو عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے

کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کے زیر اہتمام حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان میں منعقدہ محفل سے مولانا سید نور عالم مصباحی کا خطاب

علی گڑھ: 18/جولائی، ہماری آواز(امجدی) کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی جانب سے خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے یومِ وصال پر مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں گل گلزارِ برکاتیت تاج المشائخ امین ملت حضور سید محمد امین میاں قادری برکاتی (سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ) مدظلہ العالی والنورانی کی سرپرستی و شہزادہ حضور امین ملت محبوب العلماء حضور سید محمد امان میاں قادری (ولی عہد خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ) کی صدارت اور عالیجناب سید مصطفی علی قادری و مولانا شمشاد اجمل برکاتی صاحبان کی قیادت اور مولانا غلام مرسلین اشرفی، مولانا ساغر جمیل کی نگرانی میں یومِ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ کا انعقاد ہوا. محفل کا آغاز مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے طالب علم محمد سالم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. اس کے بعد نعت ومنقبت معروف ثناء خواں سید محمد فرقان علی قادری، مولانا سید اوصاف علی مجددی، سید رہبر علی، محمد بلال نے پیش کی.

خصوصی خطاب کے لیے تشریف لائے حضرت مولانا سید نور عالم مصباحی نے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی حیات طیبہ کے چند درخشاں پہلوؤں کو اجاگر کیا اور کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اعلیٰ سیرت و کردار کے ساتھ ساتھ اپنے ایثار و سخاوت میں مشہور اور شرم وحیا کی صفت میں بے مثال تھے، آپ اپنے زمانے کے ارب پتی تھے، سخاوت کی وجہ سے غنی کے لقب سے مشہور ہوئے، فروغ اسلام اور استحکام دین کیلئے اپنی دولت کو بے دریغ نچھاور کیا، آپ کی طرزِ زندگی سادگی سے عبارت تھی، رہن سہن ، اخلاق واطوار اور کردار میں آپ کا ہر کام ’’سنت نبوی ؐ‘‘سے ہی آراستہ و مزین ہوتا۔ مزید انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا لوط علیہ السلام کے بعد آپ رضی اللہ عنہ سب سے پہلی ہستی ہیں جنہوں نے رضاء الٰہی کی خاطر اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ہجرت فرمائی اور ہجرت بھی ایک نہیں بلکہ دو دفعہ کی، ایک مرتبہ حبشہ کی طرف تو دوسری بار مدینے کی جانب.

آخر میں عالیجناب سید مصطفی علی قادری صاحب نے بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صحابہ کرام کے نقشِ قدم پر چلنا چاہیے اور جو باتیں یہاں بتائی جارہی ہیں اس پر عمل کرنا چاہیے، جھوٹ، چغلی، جوا اور نشہ وغیرہ سے دور رہنا چاہیے اور والدین، بزرگ حضرات کا احترام کرنا چاہیے.

ناظم محفل مولانا ضیاءالرحمن امجدی نے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام، محبت رسول اور مخلوق خدا کی خدمت میں گزاری، آپ عبادت، حیاء، تقوی، طہارت، صبرو شکر کے پیکر تھے۔
اس موقع پر مولانا شمشاد اجمل برکاتی، مولانا غلام مرسلین اشرفی، مولانا ساغر جمیل مرکزی اور مدرسہ اصلاح معاشرہ کے طلباء کرام موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے