گوراچوکی، ہماری آواز
جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ نسواں عربی کالج علی پور بازار ضلع گونڈہ میں تعلیم و تعلم کا سلسلہ شروع ہوا،
اس حسین موقع پر ختم قادریہ شریف کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔جس کی سرپرستی عالم باعمل حضرت علامہ صوفی حافظ و قاری نظام الدین صاحب مدظلہ نورانی نے فرمائی جس میں علاقے کے قرب وجوار کے بے شمار علماء کرام ائمہ کرام نے شرکت کی سعادت حاصل کی اور جامعہ کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے دعائیں کی گئیں۔ ساتھ میں بارش اور حضرت علامہ مسیح الدین صاحب قبلہ گوراچوکی کےتکمیل مکان حضرت علامہ احمدمنصور صاحب کی صاحبزادی کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی ۔جس میں خصوصیت کے ساتھ حضرت علامہ نذیراحمدصاحب،حضرت حافظ قاری عتیق الرحمان صاحب ، حضرت مولانا عزیزالرحمن صاحب، حضرت مولانارحیم الدین صاحب امرڈوبھا،حضرت مولانا اختررضا صاحب، حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب، حضرت مولانا وسیم فیضی صاحب،حضرت مولاناحسان صاحب،حضرت مولاناعبدالسلام صاحب،حضرت مولاناعبدالحفیظ صاحب،حضرت مولانارمضان علی فیضی صاحب،قاری محبوب عالم صاحب،حضرت مولاناعلی حسین فیضی صاحب،حضرت قاری معین الدینصاحب،حضرت مولانا شمس اللہ صاحب، مولانا نثار صاحب، حضرت حافظ قاری صدیق صاحب، حضرت مولانا صدیق صاحب، مولانا عمران صاحب، حضرت قاری یوسف صاحب،مولاناعطاۓ رسول صاحب، قاری مجیب صاحب ،مفتی سراج احمد مصباحی صاحب،حضرت مولاناجمال صاحب،حضرت حافظ مختارصاحب، ترنم گونڈوی صاحب ،حضرت قاری محمدعلی صاحب، حضرت مولانا عشق احمدصاحب،مولانااکبرصاحب، آپ حضرات کے علاوہ کثیر تعداد میں سامعین حضرات موجود تھے ۔جامعہ کے ناظم اعلی حضرت مفتی محمد اسرار احمد فیضی واحدی نے بتایا کہ اب جامعہ میں باضابطہ طور سے تعلیم و تربیت کا انتظام ہے علاقے کے خواہش مند حضرات سے گزارش ہے کہ جامعہ میں اپنی بچیوں کا داخلہ کروا کر اپنے گھروں میں اسلامی ماحول قائم کریں اور اپنے بچیوں کو اسلامی پیرائے میں ڈھال کر ان کے مستقبل کو روشن و تابناک بنائیں۔