رپورٹر: آصف جمیل امجدی
گونڈہ/بیلبھریا (جمعہ) ھماری آواز: بیلبھریا گاؤں میں جوڑے کے قتل کیس کے 36 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس کو کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس۔او۔جی۔) سمیت پولیس کی تین ٹیمیں قتل کا پردہ فاش کرنے کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔ بدھ کی شام جوڑے کی لاشوں کو بیٹوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔