گونڈہ

گونڈہ: بلبھریا گاؤں میں ہوۓ قتل سے علاقے میں پھیلی سنسنی، موقع پر پہنچ پولیس نے شروع کی معاملے کی جانچ

آصف جمیل امجدی

گونڈہ/بلبھریا۔13/جولائی۔(بدھ)ھماری آواز۔ منگل کی رات معمول کے مطابق بزرگ جوڑا گھر سے کھانا کھانے کے بعد گاؤں سے باہر دو سو میٹر دور مڑھے میں سونے کے لئے آۓ۔ رات گئے نامعلوم بدمعاش سوئے ہوئے بزرگ جوڑے کو لوہے کی سلاخوں اور اینٹوں کی پتھروں سے کچل کر فرار ہو گئے۔ بدھ کی صبح اس معاملے کی اطلاع مڑھے کی بغل میں رہ رہے شیر عالم کی بیوی نے متاثرہ خاندان کو بتایا۔
بلبھریا گاؤں میں ہوئی ڈبل قتل سنسنی خیز خبر گاؤں سمیت گرد و نواح میں سناٹا چھا گیا۔متاثرہ خاندان کے ناصر رضا نے اس کی اطلاع کوتوالی انٹیاتھوک کو دی۔ اطلاع ملتے ہی انٹیاتھوک،کھرگوپور اور دھانے پور کے ساتھ سی آئی ڈی ٹیم موقع پر پہنچی۔ اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوراج جی، سرکل آفیسر ونے کمار سنگھ موقع پر پہنچے اور متاثرہ کے خاندان سے معلومات حاصل کیں۔ تادم تحریر نامعلوم بدمعاشوں میں سے کسی کے گرفتاری کی سہی جان کاری نہ مل سکی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے