گونڈہ: 12 جولائی، ہماری آواز
مذہب اسلام خود امن و امان کا عظیم الشان گہوارا ہے۔ جس کی مثال دنیا کے کسی دگر مذاہب میں نہیں مل سکتی ہے۔ مذکورہ خیال کا اظہار روزنامہ شان سدھارتھ کے نوجوان صحافی مولانا آصف جمیل امجدی نے ایک منعقدہ کانفرنس میں کیا۔
نیز مولانا صحافی اپنی بات کو جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ اسلامی تہوار دنیا کو امن و امان کادرس اور تحفظ کا پیغام دیتا ہے۔ جس کی تابندہ مثال عیدالفطر و عید الاضحٰی میں دیکھی جاسکتی ہے، کہ پوری دنیا کے اندر مسلمان عربوں کھربوں کی تعداد میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں، لیکن صدیوں کی تاریخ گواہ ہے کہ کبھی مسلمانوں نے کسی دوسرے کی مذہبی عمارت، عبادت خانے کو ذرہ برابر نقصان پہنچایا ہو، یا جان و مال کو تباہ و برباد کیا ہو۔
مولانا صحافی نے کہا کہ پوری دنیا کے لوگ اپنے اپنے ملک میں امن و امان کے قوام اور تحفظ کے لیے قوم مسلم سے نصیحت لیں۔ اور اسے عملی جامہ پہنائیں۔