بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)رام پور کٹرہ بھوانی پور میں آج عیدالاضحیٰ کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔گرام پردھان نیاز احمد نے عید الاضحی کی نماز کے بعد پورے گاؤں والوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر گرام پردھان نے کہا کہ یہ تہوار ایثار و قربانی کا ہے۔یہ ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قربانی کی تصاویر نہ لگائیں۔قربانی کا گوشت نہ دکھائیں۔ایسی کوئی حرکت نہ کریں جس سے ہمارے دوسرے مذاہب کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں۔