مہراج گنج

صدقہ جاریہ ہے شجر کاری کا عمل: مولانا رمضان امجدی

شبیر احمد نظامی
مہراج گنج، ہماری آواز

مہراج گنج صدر بلاک کے تحت موضع پکڑی خرد میں واقع مدرسہ اہل سنت فیض الرسول میں بدھ کے روز مدرسہ کے مینجر ڈاکٹر ایوب علی صدیقی کی قیادت میں شجر کاری کا پروگرام منعقد کیا گیا اس موقع پر مدرسہ کے احاطہ میں مدرسہ مینجر و گاؤں پردھان سہیل احمد صدیقی سنی مدینہ جامع مسجد کے متولی نورالحسن ماسٹر سراج الدین علی انصاری معلمہ آسمان خاتون پودے لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا اس موقع پر مدرسہ کے پرنسپل مولانا رمضان علی نے طلباء کو شجر کاری کے فوائد اور انسانی زندگی میں اس کی اہمیت سے سے روشناس کرایا انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ایک مستحسن کام ہے یہ حیاتیاتی تنوع میں اضافہ کرتا ہے، یہ زمین کی سطح محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے، یہ سیلاب سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ آپ کو بائیولوجی کی کلاس کے دنوں سے یاد ہو گا کہ درخت کاربن سائیکل کا حصہ ہیں، وہ کاربن ڈائی آکسائڈ کو جذب کرتے اور آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے ایمان والوں پر شجر کاری کو صدقہ قرار دیا ہے ۔آپ نے فرمایا ’’جو مسلمان دَرخت لگائے یا فَصل بوئے ،پھر اس میں سے جو پرندہ یا اِنسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کی طرف سے صَدقہ شُمار ہو گا ۔ آپ نے شجر کاری کو اتنی اہمیت دی کہ اس عمل کو قیامت تک جاری رکھنے کا حکم فرمایا اگر قیامت کی گھڑی آجائے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں پودا ہے اور وہ اسے لگا سکتا ہے تو لگائے بغیر کھڑا نہ ہو۔ پیغمبر اسلام کی تعلیمات میں نہ صرف درخت لگانے کے متعلق احکام ملتے ہیں، بلکہ درخت، پودے لگا کر اس کی حفاظت کے بھی واضح احکام ملتے ہیں ۔ اس موقع پر مولانا امام الدین جامعی اعجاز الدین خان بدر عالم فیض احمد سمیت درجنوں لوگ موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے