شبیر احمد نظامی
مہراج گنج، ہماری آواز
ضلع کے نچلول تحصیل میں واقع معروف ادارہ مدرسہ معین الاسلام چھتونا، پوسٹ میگھولی کلاں، وایا نچلول بازار، ضلع مہراج گنج میں رجسٹرار اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے حکم نامے کے تحت شجر کاری پر وگرام منعقد ہوا۔ جس میں مدرسہ کے صدرالمدرسین اور آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ یونٹ مہراج گنج کے ضلع صدر مولانا غیاث الدین خان نظامی و ناظم اعلیٰ گرام پر دھان موضع چھتونا محمد اسماعیل نظامی کے ہمراہ مدرسہ کے اساتذہ و طلبہ نے شجر کاری کا فر یضہ انجام دیا۔ اس موقع پر دارالعلوم کے طلباء کو شجر کاری کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے ادارے کے صدر المدرسین نے کہاکہ شجر کاری صدقہ جاریہ اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شجرکاری مہم کے ملکی موسم پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ شجرکاری سے ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو زائل کیا جا سکتا ہے۔ درخت ماحول کے لئے بیحد اہم ہیں۔ درخت کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ہمیں سانس لینے کے لئے تازہ ہوا فراہم کرتے ہیں ، پرندوں اور جانوروں کے لئے ایک مضبوط پناہ گاہ ہے۔ یہ ہمیں بہت ساری دواؤں ،جڑی بوٹیوں کے علاوہ لکڑی بھی مہیا کرتے ہیں۔ درخت سے کاغذ بنتا ہے ۔ کپڑے بنتے ہیں۔ یہا تک کہ گوند اور ربر بھی درخت سے ہی حاصل ہوتا ہے ۔ اس لئے شجر کاری مہم کو جنگی پیمانے پر آگے بڑھانے کی ضرورت ہے
اس موقع پر مولانا عبد الرحمن مصباحی برکاتی، مولانا محمد فخر عالم مصباحی، مولانا محمد مہدی حسن مصباحی، مولانا محمد ریاض الدین رضوی، مولانا محمد منظور عالم قادری، مولانا محمد شاہد رضا تنویری، حافظ محمد افضل نظامی، ماسٹر صاحب علی نظامی، ماسٹر محمد آزاد نظامی، ماسٹر عبدالغنی کلرک ماسٹر غوث الحسنین نظامی، ماسٹر عطاء اللہ انصاری، ماسٹر محمد شمشیر وغیرہ نے بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔