نئی دہلی: نفرت پھیلانے والے میڈیا میں زی نیوز کا نام سب سے پہلے نمبر پر آتا تھا مگر بعد میں بہت سارے چینلوں نے نفرت پھیلانے شروع کردیئے اور نمبر ایک ہوڑ لگ گئی اور اپنے آقاؤوں کو خوش کرنے میں کو کمی کسر نہیں چھوڑی۔
بہر کیف زی نیوز کا نام آتے ہی سب سے پہلے ڈی این اے پروگرام کا نام ذہن میں آتا ہے ۔ جس کے ذریعہ سدھیر چودھری عوام کو نفرت کا درس دیتا تھا ، مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کو اکساتا تھا ، جامعہ ہو یا اے ایم یو کے طلباء ، یوپی ہو یا بہار کے مسلمان ، مسجد ہو یا مدرسہ ، عیدگاہ ہو یا قبرستان ، سی اے اے ، این آر سی ، طلاق ہو یا پھر حجاب اس نے اس مدعوں کو ایسے دکھایا جس سے اس کا مالک خوش ہو اور خاص ایک سیاسی پارٹی کو اس کا فائدہ ہو۔
لیکن آج زی نیوز نے سدھیر چودھری کا ہی ڈی۔این۔اے۔ کردیا ہے یعنی اس کو نکال دیا ہے ۔ اس نے بہت منت و سماجت کی کہ مجھے نہ نکالا جائے ، رکھ لیا جائے مگر اس کی ایک نہ چلی اس کو نکال دیا گیا ہے ۔ جبکہ یہ اینکر کے ساتھ ساتھ سی ای او بھی تھا ذی گروپ کے کئی چینلز اس کی نگرانی میں تھے۔
بہر کیف آگے دیکھیے کہ سدھیر چودھری کس چینل میں جاکر نفرت پھیلاتا ہے۔