لکھنؤ: یکم جولائی، ہماری آواز(نامہ نگار)
بڑے ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ مدرسہ حنفیہ ضیاءالقرآن شاہی مسجد بڑا چاند گنج لکھنؤ کے باوقار استاذ، شیخ القرا، حضرت قاری غلام غوث الورٰی صاحب برکاتی کا آج رات تین بجے اچانک انتقال ہوگیا۔انا للہ وانا الیہ رجعون
قاری صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے چھوٹے بھائی کہف الورٰی اور داماد قاری محمد عثمان غنی نے بعد نماز فجر یہ افسوس ناک خبر سنائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ تیس جون2022 بروز جمعرات قاری صاحب مرحوم بالکل صحیح وسالم کچھ ذاتی ضرورت کے تحت لکھنؤ سے اپنے گھر کٹسہرا بازار ضلع سنت کبیر نگر گئے ہویے تھے۔عشا کے وقت معمولی طبیعت خراب ہویی۔اس کے بعد دوا لیے اور کچھ دیر کے بعد آرام مل گیا۔رات تین بجے اچانک پھر طبیعت میں بے چینی پیدا ہوئی اور آنا فانا اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔
قاری صاحب کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مدرسہ حنفیہ ضیاءالقرآن کے پرنسپل مولانا عرفان القادری صاحب نے کہا:
آپ کا اچانک انتقال اہل خانہ ،متعلقین اور مدرسہ حنفیہ ضیاءالقرآن کے اساتذہ وطلبہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔اللہ ربّ العزت قاری صاحب مرحوم کی دینی اور قرآنی خدمات قبول فرماکر بے حساب مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق سے سرفراز فرمائے آمین۔
