گونڈہ

بڑے خوش قسمت ہیں وہ جنہیں حج کی سعادت مل گئی

مدینہ جانے والو! جاؤ جاؤ فی امان اللہ

آصف جمیل امجدی
گونڈہ/اندور۔30/جون۔ھماری آواز۔یہ بات مسلمہ حقیقت ہے کہ حج کی سعادت ملنا انسان کی خوش بختی کی علامت ہے اور یہ سعادت ہر کس و ناکس کو نہیں ملتی بل کہ انہی کی قسمت میں یہ نعمت مترقبہ آتی ہے جن کی روحوں نے اللہ کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کی مقدس آواز پر لبیک کہا تھا۔ کسی کسی کو یہ سعادت متعدد بار میسر آتی ہے اور صبح قیامت تک آتی رہے گی۔ یہ رضاۓ الہی کا بڑا حسین ذریعہ ہے اور سامان بخشش بھی۔ اس وقت دنیا بھر سے خوش نصیب حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے مکتہ المکرمہ اور مدینتہ المنورہ پہنچ رہے ہیں۔ واقعی اس وقت کی حالت قابل دید رشک جنا اور اشک عنا ہوتی ہے۔ انہی خوش قسمت لوگوں میں بھوپال ضلع اندور کے رہنے والے حاجی عبدالعزیز (بانی و مہتمم مدرسہ اہل سنت عزیزالعلوم) اور محترم قطب الدین صاحبان ہیں۔ ان کے سفر حج پر روانگی کے وقت مدرسہ ھذا کے اساتذہ اور طلبہ نے اپنی دعاؤں کے ساۓ میں رخصت کیا۔ ایسے موقع پر فضیلتہ الشیخ علامہ ناصر رضا رضوی پرنسپل مدرسہ ھذا، علامہ احتشام رضا مصباحی، قاری اشفاق حسین قادری ماسٹر فیصل صاحبان اور مدرسہ ھذا کے جملہ طلبہ موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے