سدھارتھ نگر

مجددالعصر کی بارگاہ میں ایصال ثواب

آج 26جون بعد نماز مغرب علامہ فضل حق اکیڈمی یس نگر یوپی انڈیا میں شیخ محمود آفندی علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں ایصال ثواب کے لئے نورانی محفل کا انعقاد ہوا حضرت قاری خان محمد صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا اور امام عشق ومحبت کی لکھی ہوئی نعت پاک وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں۔ پڑھ کر عشق ومستی کی برسات کر دی، خطیب اہل سنت حضرت علامہ صاحب علی چترویدی نے فرمایا کہ علامہ شیخ محمود آفندی علیہ الرحمہ دہریت لادینیت اور وہابیت کو ترکی کی پاکیزہ زمین سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب وکامراں ہوئے۔ حضرت حافظ شاہ عالم صاحب کی والہانہ نعت شریف کے بعد صدر محفل محقق عصر حضرت مفتی عبد الحکیم نوری دام ظلہ العالی نے فرمایا کہ مجدد کے لیے چند اہم شرطوں میں یہ ہے کہ دوصدیوں کو پائے اور جس صدی میں اس کی ولادت ہوئی ہو اسی صدی میں مرجع علماء ہوجائے اور ہر طرح کی بدعقیدگی کے خلاف معرکہ آرا ہو جہاد فی سبیل اللہ کا خوگر ہو بزدل وناکارہ نہ ہو جس طرح دور حاضر میں بعض بزدل تصوف کی جلوہ ریزی میں ناکام کوشاں ہیں۔۔۔ اگر شیخ آفندی کی حیات مبارکہ کو بغور دیکھا جائے تو مفتی اعظم مصطفیٰ رضا خان اور علامہ خادم حسین رضوی کی طرح بلاشبہ ترکی کے مردجاں باز محقق محدث مفسر پندرہویں صدی کے مجدد ہیں۔ عیاں راچہ بیاں،،، صلوٰة وسلام کے بعد فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد لنگر تقسیم ہوا۔

رپورٹ
مجاہد رضا قادری
ناظم نشرواشاعت: علامہ فضل حق اکیڈمی، سدھارتھ نگر

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے