فیروزآباد

اے جی انٹرنیشنل اسکول کے طلبہ طالبات کو اسناد اور ٹرافی دی گئی

فیروزآباد: 26 جون، پریس ریلیز

حضرت سمیع الدین عاقلہ بیگم گلوبل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیراہتمام 26 جون 2022 کو اے جی انٹرنیشنل اسکول، کشمیری گیٹ، نزد قادری مسجد چوراہا، فیروز آباد میں صبح 11:00 بجے سے، سالانہ رپورٹ کارڈ، تقسیم انعامات، اور ہونہار طلبہ کو اے جی انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے اعزازیہ دیا گیا۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی سی او سٹی فیروز آباد مسٹر ابھیشیک سریواستو تھے۔ مہمانان ذی وقار تھانہ رام گڑھ کے ایس ایچ او ہریندر کمار مشرا، مولانا تنویر القادری، و حافظ و قاری محمد رفیع الدین وغیرہ تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے تاکہ ان کے اندر تعلیم کو لے کر کافی شوق و جذبہ پیدا ہو۔واضح ہو کہ اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلباء کو اسناد اور ٹرافیاں دی گئیں۔ جس میں بنیادی طور پر عادل رضا، ارواز سر، حافظ و قاری رفیع الدین،جناب نورالاسلام،زہین صاحب کے علاوہ شہر کی تمام معزز ہستیاں شامل رہیں۔ پروگرام کے کوآرڈینیٹر اور اسکول مینیجر محمد ارشد خان رضوی نے سبھی مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے