بین الاقوامی

مسجد نبوی شریف و مسجد ذوالقبلتین کے امام کا انتقال

الحرمین چینل کے زریعے اطلاع ملی کہ مورخہ25جون 2022ءبروز شنبہ کو عالم اسلام کی عبقری وآفاقی شخصیت مدینہ منورہ کے ممتاز عالم دین سماحتہ الشیخ محمود خلیل اشرفی میرانی رحمۃ اللہ علیہ جہان فانی سے عالم جاودانی کی طرف کوچ کرگئے
اناللہ واناالیہ راجعون

آپ علم وعمل کے پیکر جمیل تھے، حسن گفتار واعلیٰ اخلاق کے ساتھ کئی قابل رشک خوبیوں کےجامع تھے تادم حیات مذہب اہلسنت وجماعت پرکاربند رہے اور ہمہ وقت اسی کی نشرو اشاعت میں کوشاں رہے
آپ تعلیمات صوفیاء سے بیحد متاثر تھے یہی وجہ ہے کہ آپ کو سلسلہ عالیہ قادریہ وچشتیہ سے کافی گہرا لگاو تھا جس کا اظہار بارہا آپ نے کیا۔

آپ 2014ءمیں رئیس العلماء حضرت علامہ سید جامی اشرف اشرفی الجیلانی میرانی صاحب قبلہ کی دعوت پرعالمی سالانہ عرس سرکار شاہ میراں میں شرکت کیلئے کھمبات شریف تشریف لائے اور کئی علماء عرب وعجم کے ساتھ برسر اسٹیج امام اہلسنت اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کی تصنیف کردہ فارق حق وباطل کتاب,,حسام الحرمین،، کی تصدیق وتائید فرمائی جس کی اصل خانقاہ اشرفیہ میرانیہ کھمبات شریف میں موجود ہے
عرس سراپا قدس کے پر بہار موقع پر آپ کی دلی خواہش
کے مطابق شیخ طریقت مظہر کرامات غوث اعظم حضوررئیس ملت علامہ الحاج الشاہ ابو الجامی سید ریئس اشرف اشرفی الجیلانی میرانی دام ظلہ علینا سجادہ نشین آستانہ عالیہ سرکار شاہ میراں نے آپ کو سلسلہ قادریہ چشتیہ اشرفیہ میرانیہ کی خلافت واجازت سے سرفراز فرمایا۔
آپ اولیاء کرام سے بھی بے پناہ محبت کرتےتھے۔ اوردرگاہوں پر حاضری دینے کا اندازتو بالکل جداگانہ تھا آپ فرماتے کہ جب کسی مزار کو بوسہ دینا ہو تو چاہئے کہ ہاتھ کو پشت کی جانب کرلیا جاءے اورمحض ہونٹوں سے بوسہ لیا جائے اس طور پرکمال ادب کا مظاہرہ کیا جائے۔
حضورریئس العلماء بیان فرماتے ہیں کہ خلافت واجازت ملنے کے بعد جب والد بزرگوار حضور رئیس ملت سرزمین حجاز تشریف لے گئے تو الشیخ محمود خلیل رحمۃ اللہ علیہ نے والد بزرگوار کادارالفرقان لتحفیظ القرآن مدینہ منورہ میں شاندار طریقےواستقبال کیا۔

آپ کا اچانک دار فانی سے رخصت ہو جانا یقناً جماعت اہلسنت بالخصوص ہم تمامی برادران طریقت کیلیے باعث غم واندوہ ہے
جملہ وابستگان سلاسل بالخصوص راغبان سلسلہ عالیہ اشرفیہ میرانیہ سے گزارش ہے کہ وہ ایصال ثواب کا خصوصی اہتمام کریں

اسیر جامی
مھدی حسن نظامی علیمی میرانی سگ دیار سرکار شاہ میراں کھمبات شریف گجرات انڈیا

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے