بین الاقوامی

شہزادۂ غوث اعظم حضرت سید عبدالرحمٰن الگیلانی بغداد شریف کا وصال

بغداد مقدسہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق نقیب الاشراف شہزادۂ غوث اعظم شیخ طریقت حضرت سید عبدالرحمٰن الگیلانی سجادہ نشین خانقاہ قادریہ باب الشيخ بغداد شریف عراق ٢٥ جون سنیچر کو وصال فرما گئے- انا للہ وانا الیہ رٰجعون- آپ کا وصال عالم اسلام کا عظیم نقصان ہے جس کی تلافی مشکل ہے۔

آپ کے وصال پر معین ملت حضرت مولانا سید معین میاں اشرفی جیلانی (صدر سنی جمعیۃ العلماء ممبئی) ، الحاج محمد سعید نوری (سربراہ رضا اکیڈمی ممبئی) اور غلام مصطفیٰ رضوی (نوری مشن مالیگاؤں) نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا وصال روحانی بزم کا عظیم نقصان ہے- آپ نے سلسلۂ قادریہ کی اشاعت کی اور معمولات اہلسنّت کی تائید و نصرت کیلئے حوصلہ افزا تاثرات دیے- اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری بریلوی سے بڑی محبت رکھتے تھے- اعلیٰ حضرت نے سلسلۂ قادریہ کی عظیم پیمانے پر اشاعت کی اور آپ نے نعت رسول کے بعد سب سے زیادہ اشعار مدحت غوث اعظم میں کہے- جس کے باعث دربار غوث اعظم میں اعلیٰ حضرت بہت مقبول ہیں-

حضرت سید عبدالرحمٰن الگیلانی کے وصال سے جمیع اہلسنّت مغموم ہیں- خانوادۂ قادریہ بغداد مقدس سے اظہار تعزیت کرتے ہیں- اللّٰہ تعالیٰ درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین بجاہ حبیبہٖ سیدالمرسلین علیہ الصلاۃ والتسلیم


جاری کردہ : رضا اکیڈمی ممبئی
٢٥ جون ٢٠٢٢ء

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے