شبیر احمد نظامی
مہراج گنج، ہماری آواز
ضلع کے تھانہ چوک بازار کے تحت موضع کھجوریا نندا بھار کی جامع مسجد کے امام اور مقامی مدرسہ بحرالعلوم کے ایک استاد کو کھجوریا ساکن عبد الرزاق ولد حاجی رفیق جو سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے۔ دوران تعلیم بچے کو مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گندی گالیاں دیتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ جس کے خلاف اتوار کے روز چوک تھانہ میں ایف آئی آر درج کرایا گیا ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق جامع مسجد کے امام نے چوک تھانہ انچارج کو شکایتی مکتوب دے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دئیے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ 18/ جون کو صبح دس بجے میں بچوں کو تعلیم دے رہا تھا۔ اسی دوران مذکورہ شخص نے فون کر کے اپنے بچوں کو مارنے پیٹنے کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے مجھے گندی گالیاں دیتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ مکتوب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گالی اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کی پوری ریکارڈنگ محفوظ ہے۔ مولانا نے تھانہ انچارج سے سخت اور عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔