شبیر احمد نظامی
مہراج گنج
برجمن گنج قصبہ میں واقع جامعہ اہل سنت غوث العلوم میں کل یعنی 13/ جون 2022 بروز سوموار بعد نماز عشاء جشن امام الانبیاء کانفرنس و جلسہ دستار بندی کا انعقاد ہوگا۔ کانفرنس کی سرپرستی الحاج مولانا قاری خلق اللہ خلیق فیضی سابق استاذ دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف و صدرات الحاج مولانا مفتی شہاب الدین احمد نوری صدر شعبہ افتاء و استاذ دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف و قیادت حافظ و قاری محمد صادق رضا نیپالی پرنسپل جامعہ ہٰذا کریں گے۔ مولانا اشتیاق احمد چشتی مہدیوا نانکار کی نظامت و قاری محمد شبیر یارعلوی لچھمی پور تلاوت قرآن مجید سے کانفرنس کا آغاز ہوگا۔ کانفرنس کو خطاب کرنے کے لئے مولانا مفتی علاؤ الدین مصباحی قصبہ مہنداول، مولانا محمد فاروق نظامی پرنسپل دارالعلوم علیمیہ نسواں جمداشاہی، مولانا طاہر القادری مصباحی نظامی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی، مولانا صاحب علی چترویدی پرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور، مولانا عبد اللہ عارف فیضی، مولانا ڈاکٹر توصیف علوی نوگڑھ و نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے لئے اسلم گونڈوی، ضیاء فیضی، الطاف رضا نیپالی تشریف لا رہے ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر خطباء و شعراء اور علماء شریک رہیں گے۔ کانفرنس کے مہتمم حافظ و قاری محمد شاداب رضا نظامی استاذ جامعہ ہذا نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔
