جموں و کشمیر

بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ کپوارہ نے کیا دو روزہ پرویش پروگرام کا انعقاد

گوہر خاکی /کپوارہ / شہرہ آفاق رضاکار تنظیم بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ( کپوارہ) نے آج سرحدی ضلع کپوارہ کے حاجی پیر آرمی گڑول ترہگام میں دو روزہ پرویش پروگرام کا انعقاد کیا جس طلبہ و طالبات کے علاوہ اسکول ھذا کے پرنسپل سمت سٹاف ممبران نے بھی شرکت کر کے اس پروگرام کو اور مزین کیا. اس تربیتی کورس کے فرائض ڈسٹرکٹ سیکرٹری بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ کپوارہ جناب نزیر احمد بھٹ، ڈسٹرکٹ ٹریننگ کمشنر بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس ڈسٹرکٹ کپوارہ جناب غلام رسول بھٹ نے انجام دیے رہے تھے . پر فضا وسیع و عریض سکول ھذا کے احاطے میں منعقدہ اس پروگرام کو سامعین نے کافی سراہا. اس دوران شریک طلبہ و طالبات کو سکوٹس اینڈ گائیڈس کے بنیادی اغراض و مقاصد اور اس کے تاریخی حیثیت سے بھی آگاہ کیا گیا. وہیں طلبہ و طالبات کو مختلف ہنر اور کھیل کود کے قواعد ضوابط سے بھی باخبر کیا گیا. اس دوران ان میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا. عالمی یوم ماحول کے حوالے سے ایک مختصر تقریب کے تحت ایک صفائی مہم کا اہتمام بھی کیا گیا. اس تقریب میں بلال احمد( سکوٹس ماسٹر) بھی برابر ساتھ دیتے رہے. تقریب کے اختتام پر جناب نزیر احمد و جناب غلام رسول نے ادارہ کے با صلاحیت مخلص پرنسپل جناب شکیل احمد شیخ کے تئیں اظہار تشکر کیا جنھوں نے پروگرام کے دوران ہر طرح کی سہولیات مہیا رکھ کر بہترین مہمان نوازی و انسان دوستی کا ثبوت دیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے