واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کاروائی شروع کر دی گئی اور ریسکیو ٹیموں نے 31 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انڈونیشیا کے ساحل پر ایندھن ختم ہونے کے بعد خراب موسم کے باعث کشتی ڈوب گئی،جس کے نتیجے میں اس میں سوار 11افراد لاپتا ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائی شروع کردی گئی اور ریسکیو ٹیموں نے 31افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔ واقعہ جنوبی سولاویسی صوبے میں آبنائے مکاسر سے گزرتے ہوئے پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں اور کارروائی کے دائرے کو 20 سمندری میل تک بڑھا دیا گیا ہے۔