پریس ریلیز بڑھنی بازار چافہ
مورخہ 28 مئی بروز سنیچر 2022 کو سر زمین جمالڈیہہ چافہ پوسٹ بڑھنی بازار ضلع سدھارتھ نگر میں نوواں سالانہ عرس مقدس حضرت بابا ملنگ شاہ علیہ الرحمہ بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔
جس کی صدارت صوفی با صفا حضرت علامہ عبدالرحمن مصباحی مشاہدی صاحب قبلہ پرنسپل دارالعوام احیاء العلوم جمالڈیہہ چافہ، قیادت حضرت علامہ مولانا صابر علی علیمی صاحب قبلہ، حمایت حضرت علامہ مولانا ذاکرحسین فیضی صاحب قبلہ نے فرمائی، اور تلاوت حضرت حافظ معراج احمد نے کی ۔
جب کہ مہمان خطیب کی حیثیت سے خطیب اہلسنت خلیفہ حضور غیاث ملت علامہ جہانگیر القادری علیمی ممبئی نے ابتدائی تقریر اصلاح معاشرہ کے حوالے سے بہت ہی شاندار فرمائی، اور مداح رسول حضرت قمراشرف بھوانی گنج، جناب فیصل رضا حشمتی، جناب عمر رضا حشمتی، نے بہترین لب و لہجے میں نعت رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پیش کی، جب کہ نقابت کے فرائض ماہر شعرو سخن علامہ آفاق رضا مشاہدی گونڈہ نے انجام دئے۔اخیر میں عمدۃ الواعظین مفکر اہلسنّت علامہ مفتی تبریز عالم قادری بریلی شریف نے
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ- اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور ان کی جو تم میں سے حکم دینے والے ہیں ۔ کے عنوان پر خطاب فرمائی آپ نے کہا کہ {وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ: اور رسول کی اطاعت کرو۔} یہاں آیت میں رسول پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی کی اطاعت ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، حضور پر نورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے میری اطاعت کی اُس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اُس نے اللہ عزوجل کی نافرمانی کی۔ حضور سیدُ المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت و فرمانبرداری فرض ہے، قرآنِ پاک کی متعدد آیات میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کا حکم دیا گیا بلکہ رب تعالیٰ نے آپ کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیا اورا س پر ثواب عظیم کا وعدہ فرمایا اور تاجدارِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نافرمانی پرعذاب جہنم کا مژدہ سنایا ،لہٰذا جس کام کا آپ نے حکم فرمایا اسے کرنا اور جس سے منع فرمایا اس سے رک جانا ضروری ہے، اِس آیت سے ثابت ہوا کہ علماء کرام کی اطاعت کا بھی حکم ہے جب تک وہ حق کے موافق رہیں اور اگر حق کے خلاف حکم کریں تو ان کی اطاعت نہیں کی جائے گی۔نیز اس آیت سے معلوم ہوا کہ احکام تین قسم کے ہیں ایک وہ جو ظاہر کتاب یعنی قرآن سے ثابت ہوں۔ دوسرے وہ جو ظاہر حدیث سے ثابت ہوں اور تیسرے وہ جو قرآن و حدیث کی طرف قیاس کے ذریعے رجوع کرنے سے معلوم ہوں۔ آیت میں ’اُولِی الْاَمْرِ‘کی اطاعت کا حکم ہے ، اس میں امام، امیر،قاضی، علماء سب داخل ہیں۔ان علماء کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام جن میں حضرت مولانا محمد علی واحدی، مولانا سفیر حشمتی، مولانا محمد قمرانجم فیضی چیف ایڈیٹر مجلہ جام میر بلگرام شریف، مولانا نسیم رضا مشاہدی، مولانا ہدایت علی،مولانا عثمان رضا حشمتی،ماسٹر خلیل احمد وغیرہ شامل تھے ۔نوجوان کمیٹی میں جناب ریاض حشمتی، جناب افسر حشمتی، جناب محمد ہاشم ،جناب وسیم، کے علاوہ متعدد افراد موجود تھے۔