جالنہ:
بتاریخ 2/جون بروز جمعرات بمقام زم زم مسجد عارف کالونی، جالنہ میں بعد نماز عشاء فورا ایک عظیم الشان فقیدالمثال تاریخ ساز سنی اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں مقامی وبیرونی علماء کرام کثیر تعداد میں تشریف لارہے ہیں ۔جس کی سرپرستی اولاد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ حضرت علامہ ومولانا اکرم رضا مدنی صاحب قبلہ (کانپور) فرماے گے ۔حضرت مولانا اللہ بخش امجدی خطیب وامام زم زم مسجد کی قیادت اور خصوصی نگرانی رہے گی۔خصوصی خطاب کے لیے شیر راجستھان حضرت علامہ ومولانا سیف اللہ خاں اصدقی صاحب چیئرمین غوث اعظم فاؤنڈیشن جے پور راجستھان، وروحانی عامل حضرت علامہ صوفی طالب اطہر القادری رضوی صاحب قبلہ کرناٹک، خطیب نوجوان حضرت مولانا محمد عارف رضا صاحب قبلہ بارہلی نانڈیڈ نظامت کے فرائض حضرت مولانا عمر رضا حشمتی بیڑ،نعت ومنقبت کے گلدستے حافظ وقاری وسیم رضا حشمتی پربھنی وحافظ ریحان رضا صاحب پیش کریں گے۔کثیر تعداد میں علماء کرام کی تشریف آؤری یقینی ہے نیز بعد اجتماع زیارت موے مبارک شریف حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وسیدنا امام حسین و سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہما کی زیارت و لنگر حضور صدرالشریعہ و تاج الشریعہ کااہتمام کیا گیا ہے اس موقع پر مقامی علماے کرام کے علاوہ مفتی غلام نبی امجدی، مولانا محمود الحسن مالیگاؤں، مولانا عبد العلیم نانڈیڈ،مولاناصادق نانڈیڈ، مولانا جلال الدین ناے گاؤں،مولانا مجاہد رضا پربھنی،مولانا مشتاق صاحب پربھنی،جناب اسامہ سیف اللہ جے پور،مولانا عمران پربھنی،مولانا عابدرضا صاحب بیڑ، مولانا کلیم رضا صاحب کٹورہ بازار،مولانا مرزااطہر رضوی صاحب نظام آباد، مولانا داؤد رضا صاحب سبحانی لاتور،مولانا قیصر رضا صاحب نانڈیڈ، مولانایاسین صاحب نظام آباد، مولانا عبدالجبار صاحب نانڈیڈ وغیرہ کی خصوصی شرکت رہے گی۔ مولانا اللہ بخش امجدی قاضی شہر نے عوام الناس سے شرکت کی درخواست فرمائی 9506086609
