سدھارتھ نگر: آج علی الصباح جماعت اہل سنت کے مشہور و معروف عالم دین نامور خطیب و ادیب حضرت علامہ مفتی نظام الدین احمد نوری کا دردناک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مفتی نظام الدین صاحب اپنے بڑے صاحب زادے مولانا انوار احمد عرف منے بابو کے ساتھ ضلع بہرائچ کے کسی پروگرام سے واپس لوٹ رہے تھے، ابھی آپ کی نجی گاڑی اسکارپیو ابھی اٹوا سے بانسی کے راستے پر برگدوا کے قریب پہنچی ہی تھی کہ سامنے سے آرہی تیز رفتار ٹرک سے زبردست ٹکر ہوگئی۔ ٹکر ایسی تھی کہ نہ صرف حضرت مفتی صاحب کی گاڑی اسکارپیو کے پرخچے اڑ گئے بلکہ ٹرک کا اگلا حصہ بھی تہس نہس ہوگیا۔ ٹرک ڈرائیور شاید موقع سے فرار ہوگیا مگر حضرت مفتی نظام الدین صاحب نوری اور آپ کے صاحب زادے کا موقع پر انتقال ہوگیا۔
قریب ہی کھنیاوں واقع سرکاری ہسپتال میں کاغذی کارروائی پوری کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم وغیرہ کے لیے نوگڑھ ضلع ہسپتال لے جایا گیا۔ خبر لکھے جانے تک جنازے کے اطلاع نہ مل سکی۔








