صومالیہ میں اتوار کو صدارتی انتخابات منعقد ہوئے جن میں صدر عبدالہی سابق صدور شریف شیخ اور حسن شیخ محمد سمیت درجنوں امیدواروں نے حصہ لیا۔
موغادیشو(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مشرقی افریقی ملک صومالیہ کے سابق صدر حسن شیخ محمد ایک بار پھر صدر منتخب ہو گئے ہیں ،وہ دوسری بار منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادراے کے مطابق صومالیہ میں اتوار کو صدارتی انتخابات منعقد ہوئے جن میں صدر عبدالٰہی ، سابق صدور شریف شیخ اور حسن شیخ محمد سمیت درجنوں امیدواروں نے حصہ لیا۔
دارالحکومت موغادیشو میں انتخابات کے اختتام تک کرفیو نافذ کیا گیا۔ ایوان زیریں کے سپیکر شیخ عدن محمد نور نیملکی صدر کے لیے سابق صدر حسن شیخ محمد کے منتخب ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ حسن شیخ محمد نے 214ووٹ حاصل کیے۔