بین الاقوامی

چین کی سرکاری انشورنس کمپنی کی پریمیئم آمدنی میں 13.88 فیصد اضافہ

اس عرصے کے دوران کمپنی کا پراپرٹی انشورنس پریمیئم ایک سال قبل کی نسبت 10.3 فیصد اضافے کے ساتھ 168.85 ارب یو آن تک پہنچ گیا۔

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چین کے سب سے بڑے بیمہ گروپ پیپلز انشورنس کمپنی گروپ آف چائنہ ( پی آئی سی سی)کے پریمیئم میں سال کے پہلے چار ماہ میں مسلسل اضافہ ہوا۔شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے بیان کے مطابق جنوری سے اپریل کے دوران کمپنی کا پریمیئم گزشتہ سال کی نسبت 13.88 فیصد اضافے کے ساتھ 276.16 ارب یوآن (40.67 ارب امریکی ڈالرز) رہا۔ اس عرصے کے دوران کمپنی کا پراپرٹی انشورنس پریمیئم ایک سال قبل کی نسبت 10.3 فیصد اضافے کے ساتھ 186.85 ارب یو آن تک پہنچ گیا۔لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس کے پر یمیئمز گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 17.2 فیصد اور 35.9 فیصد اضافے کے ساتھ بالترتیب 63.23 ارب یوآن اور 26.08 ارب یو آن رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے