بین الاقوامی صحت و تندرستی

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 84 نئے کیسز کا اندراج

نئے اضافے سے ملک میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ 29 ہزار 251 ہو گئی ہے۔وزرات صحت

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ کاظمی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان میں ہفتے کو نوول کرونا وائرس کے 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے اتوار کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نئے اضافے سے ملک میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ 29 ہزار 251 ہوگئی ہے۔ہفتے کو اس مرض سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔ پاکستان میں نوول کرونا وائرس اب تک 30 ہزار 376 افراد کی جان لے چکا ہے۔ہفتے کو ملک میں نوول کرونا وائرس کے 17 ہزار333 ٹیسٹ ہوئے جس میں مثبت شرح 0.48 فیصد رہی۔ ملک میں 109 فعال کیسز کی حالت نازک ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے