بین الاقوامی

دنیا بھر میں کوویڈ کیسز کی تعداد 52 کروڑ 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی

امریکہ 8 کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار 624 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 52 کروڑ 6 لاکھ 64 ہزار 225 ہو گئی ہے۔جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے 14 مئی کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 8  کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار 624 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔ اعداد وشمار کے مطبق بھارت 4 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار 112 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 3 کروڑ 6 لاکھ 64 ہزار 739 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 2 کروڑ 93 لاکھ 21 ہزار 831 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 2 کروڑ 57 لاکھ 23 ہزار 697 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور برطانیہ 2 کروڑ 23 لاکھ 61 ہزار 204 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔روس 1 کروڑ 79 لاکھ 84 ہزار 104 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، جنوبی کوریا 1 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 627 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ اٹلی 1 کروڑ 69 لاکھ 93 ہزار 813 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے