شیخ خلیفہ بن زید النہیان دنیا کے امیر ترین بادشاہوں میں سے ایک تھے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے مرحوم 73 سال کی عمر میں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر تھے انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد متحدہ عرب امارات کی قیادت سنبھالی تھی شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے 1971 میں متحدہ عرب امارات کی فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی یاد رہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان دنیا کے امیر ترین بادشاہوں میں سے ایک تھے متحدہ عرب امارات کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ شیخ خلیفہ ابوظہبی کے حکمران بھی تھے جو متحدہ عرب امارات پر مشتمل سات امارات کا تیل سے مالا مال دارالحکومت ہے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 2014 میں فالج کے حملے کے بعد کافی عرصے تک بیمار رہے یاد رہے کہ 24 جنوری 2014 میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو فالج کا حملہ ہوا تھا جس سے انکی صحت کافی متاثر ہوئی تھی.گزشتہ روز صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے انتقال کے موقع پر اپنی تعزیتی بیان میں بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا.کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ شریک ہیں۔ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں۔آمین