جموں و کشمیر

ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول قلم آباد ماور نے منایا عالمی یوم ریاضی مقررین نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا

گوہر خاکی/ ماور ہندواڑہ
پورے ملک کے ساتھ ساتھ یوٹی جموں و کشمیر میں عالمی یوم ریاضی کی تقاریب منائی گئی. اس سلسلے میں آج یہاں ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول قلم آباد میں بھی ایک مختصر نشست کا اہتمام کیا گیا. جس میں اساتذہ صاحبان کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی. اس دوران معروف استاد جناب ارشاد محی الدین صاحب نے اپنے منفرد انداز میں اس دن کے حوالے سے سامعین کو جانکاری دی. انھوں کہا کہ مسلم دنیا بھی شعبہ ریاضی میں دوسرے شعبہ جات کی طرح پیچھے نہیں ہے. انھوں نے چوٹی کے مسلم ریاضی دانوں کی لمبی فہرست سامعین کے سامنے رکھی جن میں ابو ریحان البیرونی، الحماری ( جو باباے علم کیمیا جابر بن حيان کے استاد تھے ) ابراہیم فزاری، محمد فزاری. الکندی قابل ذکر ہیں. تقریب پر ماہر ریاضی ادارہ ھذا جناب ماسٹر عبدالرحمن دھوبی صاحب نے اس موضوع پر سیر گفتگو کرکے اس دن کی تاریخی پس منظر سے سامعین کو اگاہ کیا….

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے