مہاراشٹرا

گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سخت کاروائی کا مطالبہ

موتلا۔ موتلا تعلقہ کے تمام مسلمانوں کی جانب سے محترم کلیکٹر صاحب کو بذریعہ محترم ٹی ایم کے اور محترم ایس پی صاحب کو بذریعہ محترم تھانیدار صاحب کے ایک میمورینڈم پر سکون ماحول میں دیا گیا ہے۔ جس میں گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سخت کاروائی کرنے اور اسے ملازمت سے معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح ہو کہ عید الفطر کے دن ایک بد ذہن شخص ببن راؤ مِرگے (9588486229 ) جو کہ کلیکٹر آفس میں ملازم ہے اس نے اسکے واٹساپ کے ذریعے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان و عظمت میں نہایت ناشائستہ الفاظ کہے ہے۔ جس سے تمام مسلمانوں کے دل کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ملزم کے اس رویے سے دو سماجوں میں ٹکراؤ ہوسکتا تھا۔ اس لئے اس ذہنی مریض کو ملازمت سے معطل کرنے کے ساتھ ہی اس پر سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ موتلا تعلقہ کے مسلمانوں نے کیا ہے۔
اس میمورنڈم پر حسین قریشی ، شیخ سلیم (نائب صدر نگر پنچایت )،آصف قریشی (نگر سیوک)، عتیق جمعدار، حمید عبدالرشید قریشی، معین رفیق قریشی، مولانا فیروز صاحب،ناظم تسلیم قریشی ، کلیم جمعدار ، چاند شاہ، توصیف عطار کے ساتھ سینکڑوں اشخاص کے دستخط موجود تھے۔ اس موقع پر حسین قریشی نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بات رکھی۔ افسران نے مثبت جواب دیتے ہوئے کاروائی کرنے کا یقین دلایا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے