بین الاقوامی

چند صحافیوں کی وجہ سے صحافت کا پیشہ بدنامی کا باعث بن گیا ہے۔چیف اکرام الدین

جب تک صحافی لفافہ اور صحافی سیاسی جماعت کے عہدیدار و کارکن ہو تب تک مثبت صحافت نا ممکن ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ چند ضمیر فروش اور لفافہ صحافیوں کی وجہ سے ملک بھر میں صحافت جیسا عظیم پیشہ بدنامی کا باعث بن گیا ہے جو قابل افسوس ہے صحافت ایک عظیم پیشہ ہے اور اس عظیم پیشے کا احترام اور عزت ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے کیونکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہیں لیکن اج چند ضمیر فروش صحافیوں کی وجہ سے بدنامی کا باعث بن چکا ہے صحافی حضرات ملک اور رہاست پاکستان کا ایک عظیم طبقہ ہے اس طبقے کو ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے کام کرنا چاہیے ظلم و ستم کیخلاف آواز اٹھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام، کرپٹ سیاسی نمائندگان اور کرپٹ افسران کی نشان دہی وقت کی اشد ضرورت ہے تا کہ پاکستان سے ایسے بے ضمیر چہروں کا خاتمہ ہو سکے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک صحافی لفافہ، صحافی سیاسی جماعت کے عہدیدار و کارکن ہو تب تک مثبت صحافت کرنا نا ممکن ہے اس لئے تمام صحافی برادری سے مطالبہ ہے کہ ایسے بے ضمیر اور لفافہ صحافیوں کیخلاف آواز اٹھائیں تا کہ صحافت جیسے مقدس پیشے سے ضمیر فروش اور لفافہ صحافیوں کا صفایا ہو سکے۔ تا کہ صحافی برادری مثبت صحافت کے زریعے دنیا بھر میں نام کما سکے صحافی برادری غلام نہ بنیں بلکہ غلامی سے آزاد ہو کر مثبت صحافت میں کردار ادا کریں بہترین صحافی اور مثبت صحافت ملک و قوم کی پہچان ہے اللہ تبارک و تعالی ہم سب صحافیوں کو مثبت صحافت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے