مبارک پور/اعظم گڑھ: یکم مئی، ہماری آواز
جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے قدیم فرزند،ادارہ کی مجلس شوریٰ کے رکن معروف نقاد و شاعر حضرت مولانا ڈاکٹر فضل الرحمن شرر مصباحی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔انا للہ و انا الیہ رجعون
ڈاکٹر صاحب مبارک پور کے محلہ کٹرہ سے تعلق رکھتے تھے کئی ایک کتابوں کے مصنف ،متعد اداروں اور تنظیموں کے رکن تھے۔حافظ ملت علامہ شاہ عبد العزیز محدث مبارک پوری کے چہیتے شاگرد تھے۔ان کا وصال مبارک پور اور فرزندان اشرفیہ کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے۔