گوہر خاکی سرینگر / ماور ہندواڑہ کے مرکز علم و ہنر دانشکدهٔ قلم آباد نے مختلف مسابقتی تقاریب میں مسلسل امتیازی مقاماتِ حاصل کرکے اپنا لوہا منوایا.جس کا سہرا اسی ادارے کی ہونہار طالبہ مبینہ نزیر کو جاتا ہیں. جو سال رواں کے دوران مختلف نعتیہ مسابقتی تقاریب میں اول درجے پر رہی. جس پر شعبہ زندگی سے وابستہ مختلف مکاتب فکر نے اس عمل کو سراہتے ہوئے مذکورہ طالبہ کے ساتھ ساتھ ادارے کے تمام سٹاف ممبران بشمول پرنسپل صاحب کو ہدیہ تبریک سے نوازا. اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت آج معروف ادبی و علمی ریاست گیر تنظیم اردو کونسل کے اشتراکیت سے منعقدہ ایک حسن نعت مقابلے میں مذکورہ طالبہ نےاکسیلنٹ پوزیشن حاصل کی. جس پر میزبان ادارے نے ان کو ایک توصیفی سند، ایک کانسے کا تمغہ اور ایک ٹرافی سے نوازا. جس پر ادارے کے سربراہ و سٹاف ممبران نے ان کو دل کی عميق گہرائیوں سے نوازا. جن مقتدر اشخاص ان کو ہدیہ تہنیت پیش کی. ان میں جناب خضر محمد شیخ صاحب پرنسپل، کلچرل ونگ کے سربراہ جناب ارشد محی الدین صاحب،
ڈسٹرکٹ کلچرل ونگ کے سربراہ جناب نزیر ابن شہباز،. ڈی ٹی سی بھارت سکوٹس اینڈ گائیڈس کپوارہ جناب غلام رسول بھٹ صاحب قابل ذکر ہے۔