ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی گئی
پریس ریلیز
28/اپریل بروز جمعۃ الوداع
مدن پور کھادر، نئی دہلی
ہمیشہ کی طرح امسال بھی روایتی شان وشوکت کے ساتھ جمعۃ الوداع کی نماز باجماعت سیکڑوں فرزانتوحید کی موجودگی میں ادا کی گئی، خطب جمعہ میں ہردل عزیز خطیب وامام مولاناکفایت اللہ قادری صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعۃ الوداع اسلام کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے، جمعۃ الوداع رمضان کے سر کا تاج ہے، اس کی آمد باعث خیروبر کت اور اس کا جانا مومنوں کے لیے وجہ دردوغم ہے، مولاناقادری نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان کسی کے رحم و کرم پر نہیں جیتا، بلکہ اللہ ورسول کے فضل و کرم پر جیتا ہے، مسلمان ملک کے قانون اور دستور کا محافظ اور سپاہی ہے، دستور پر کبھی آنچ نہیں انے دے گا، مسلمان اسلام اور دستور دونوں کا وفادار ہے، ایک کی وفاداری دوسرے کی راہ میں رکاوٹ نہیں،
انھوں نے موجودہ صبرازما حالات میں مسلمانوں کے صبر وتحمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ۔ مسلمان کبھی بھی قانوں کو ہاتھ میں لینے میں یقین نہیں رکھتا، اور نہ کسی کے بہکاوے میں آتا ہے۔
زکات کی عظمت اور فضیلت پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زکاۃ اسلام کارکن اعظم ہے، جس کی عظمت و فضیلت آج بھی مسلم ہے، حدیث میں آیاہے کہ اگر میری امت ایمانداری سے زکات نکالتی رہے ھیں تو کبھی گداگری کی ذلت میں مبتلا نہ ہوگی، اور یہ کہ مسلمانوں میں سے فقروفاقہ کاخاتمہ ہوجائے گا، اور ہر طرف خوشحالی کادور دورہ ہوگا۔ مولانا قادری نے آخر میں جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے تعاون کے لیے اپیل کیا،جسپرلوگوں نے حسب حیثیت اپنا تعاون پیش کیا۔
حافظ طیب علی قطبی، مولانا راج محمد قطبی، عبدالودو قطبی، محمد ریحان قطبی، شمیم احمد قطبی،فضل محمد قطبی، محلے کے نوجوان بچے، خاص کر، دلشاد احمد، صابر علی، محمد مظہر، محمد اظہر، شاداب احمدکمپیوٹرماسٹر، ممتاز احمد،عبدالباری، شمشاد احمد، وغیرہ نے انتظامات وغیرہ میں سرگرمی سے حصہ لیا۔
الحمد للہ 2008سے مسجد قطب الاقطاب جامعہ خواجہ بختیار کاکی میں جمعہ کی نماز ہورہی ہے، اوردن بدن نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے، مسجدکے داخلی صحن کے ساتھ ساتھ جامعہ کے تمام کمرے، ہال اور چھت کے ساتھ ساتھ گلیوں میں نمازیوں کی تعداد رونق اسلام کی گواہی دے رہی تھی۔
گرمی کی شدت کے باوجود جامعہ کی پوری چھت نمازیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی، فرزندان توحید کیگردنیں عظمت الہی سے جھکی ہوئی تھیں، زبانیں کلمات طیبات کے ورد سے ترتھیں، آنکھوں میں ندامت کے آَنسوچھلک رہے تھے، بڑاعجیب سماں تھا، ہرطرف رحمت وانوار کی بارش ہورہی تھی۔
امامت کافریضہ حضرت امیر جامعہ علامہ سالک مصباحی کی عدم موجودگی میں مولانا حافظ قاری کفایت اللہ قادری نے انجام دیا، نماز کے بعد بارگاہ رسالت مآب میں درود وسلام کا ہدیہ پیش کیاگیا۔

ترتیب وپیش کش
محمد علقمہ یاسر انصاری
Contact:
Maqbool AHmd Salik Misbnahi,
Founder and admimistrator of.
Jamia khwaja Qutbuddin Bakhtiyar Kaki,
210-B,BlockStreet No. 8,Madan Pur Khadar Extension, Sarita Vihar, Okhla, New Delhi-110076
Mob.8585962791
Email:salikmisbahi.92@gmail.com