مہراج گنج/بلرام پور
ہماری آواز، شبیر احمد نظامی
الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور ملک ہندستان کا وہ واحد ادارہ ہے۔ جس کے فارغین دنیا کے کونے کونے میں دین و سنیت کا کام انجام دے رہے ہیں۔
الجامعۃ الاشرفیہ اپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے۔ جس کو ازہر ہند اور عربی یونیورسٹی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ سے یہ خبر موصول ہوئی کہ حکومت اتر پردیش یعنی یوگی حکومت نے نوٹس دیئے بغیر جامعہ اشرفیہ کی ایک بلڈنگ کو مسمار کردیا گیا ہے۔
جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی سرزمین پر ایک زمانہ سے واقع ہے۔ اس پر بلڈوزر کا چلنا وہ بھی بغیر نوٹس کے اگر اسی طرح یوگی حکومت کے کارنامے رہے توہم برداشت نہیں کریں گے۔
یوگی حکومت کے اس جبریہ اور غلط رویے کا ہم المدد فاونڈیشن کے تمامی ارکان وممبران بھر پور مذمت کرتے ہیں اور یوگی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس اقدام پر غور کریں۔