بین الاقوامی

ترک صدر رجب طیب اردوان کا سعودی عرب کا دورہ

ترک صدر رجب طیب نے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

ریاض(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ترک صدر پہلی مرتبہ سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے۔گلوبل ٹائمز میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان دو روز کے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ترک صدر طیب اردوان نے جدہ آمد کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات، عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر نے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔خیال رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے 2018 میں ترکی میں قتل کے بعد سعودی عرب اور ترکی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ترکی نے سعودی صحافی کے قتل کی ذمہ داری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر عائد کی تھی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے