بین الاقوامی

افغان مہاجرین کو یورپ بدر کیے جانے کا خدشہ

بلجیئم کی حکومت نے سیکڑوں افغان مہاجرین کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔

بلجیم(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یورپ میں پناہ گزیں افغان مہاجرین کے یورپ بدر کیے جانے کے خدشات پیدا ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بلجیم کی حکومت نے سیکڑوں افغان مہاجرین کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کردی ہیں، جس کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔ انفو مائیگرینٹس کی رپورٹ کے مطابق برسلز حکام نے افغان مہاجرین کی جانب سے دائر کی گئی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا ہے۔ بلجیم کے کمشنر جنرل برائے مہاجرین وین ڈین بلک نے کہا کہ ہم نے گزشتہ چند ماہ کے دوران افغانستان میں حفاظتی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور وہاں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسراقتدار طالبان کسی کو نشانہ نہیں رہے۔ چند ایک واقعات کے تناظر میں سیکورٹی خدشات کو جواز نہیں بنایاجاسکتا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مارچ 2022 ء میں بلجیم کے دفتر برائے کمشنر جنرل برائے مہاجرین نے پناہ کی ایک ہزار 925 درخواستوں پر فیصلے جاری کیے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ڈیڑھ ہزار درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں، جن میں سے ایک تہائی افراد افغان شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد بلجیم نے دیگر پورپی ممالک کے برعکس افغان تارکین کو ملک بدر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے