شولس نے ایشیا کے اپنے اس دورے کیلئے جاپان کو اپنی منزل قرار دیا ہے۔
ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولس ایشیا کے اپنے اولین دورے پر جاپانی دارالحکومت ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ 20 گھنٹے دورانیے کا تھا،جس میں انہوں نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیداسے ملاقات کے علاوہ جاپان میں جرمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔شولس نے ایشیا کے اپنے اس دورے کے لیے جاپان کو اپنی منزل قرار دیا ہے۔ان سے قبل انجیلا مرکل اور ان سے قبل کے چانسلر گیرہارڈ شرؤڈر نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ چین کا کیا تھا۔