اٹاوہ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں امرسنگھ شاکیہ ماہ مقدس رمضان المبارک کے گذشتہ 23سالوں سے پورے روزے رکھ کر گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کررہے ہیں۔محلہ شیو نگر اڈہ میں 60سال کے امر سنگھ شاکیہ پسماندہ سماج سے آتے ہیں۔ ہندوسماج کی سبھی رسم ورواج کو مانتے اور ہندو سماج کے تیوہار مناتے ہیں۔ پوجا پاٹ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ رمضان کے روزے بھی رکھتے ہیں۔امر ایک چائے کی دوکان چلاتے ہیں اور رمضان کے ماہ میں صاف صفائی کو دھیان میں رکھتے ہوئے پورے مہینے اپنی چائے کی دوکان بند رکھتے ہیں۔امر بتاتے ہیں کہ خاندان میں پانچ لوگ ہیں، ان کی بیوی شانتی دیوی، بیٹی انجلی جو شادی شدہ ہے ، بیٹا جتیندر شاکیہ اور بہو مایا دیوی اور ایک پوتا جس کا نام نایتک شاکیہ ہے ۔ وہ اصل میں قنوج ضلع کے چھبراماؤ کے قریب بہبل پور گاؤں کے رہنے والے ہیں، جہاں ایک مزار تھا، جس کی دیکھ بھال ان کے آباؤ اجداد کرتے تھے ، تب سے وہ مزار والے بابا کی خدمت کرنے لگے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وقت گزرتا گیا اور ہمارے دن بدل گئے ۔ ہم گاؤں چھوڑ کر اٹاوہ شہر آگئے ۔ سال 1987 میں انہوں نے اٹاوہ میں بنی ایک سوت مل میں دھاگہ نکالنے کا کام کرنے لگااور 2002 میں دھاگہ کی مل بند ہو گئی جس کے بعد نوکری بھی چلی گئی، پھر انہوں نے یہاں ایک مکان بنایا اور اس میں بھی کالو خان بابا کی یاد میں مزار تعمیر کر الیا تبھی سے ہم رمضان کے مہینے میں روزے رکھتے ہیں۔ ماہ رمضان میں روزے رکھنے سے بہت سکون ملتا ہے ۔روزے دار امر نے بتایا کہ روزہ رکھنے کے بعد وہ عید پر بھنڈارا کرواتے ہیں، وہ نماز نہیں پڑھتے لیکن ہندی میں قرآن پڑھتے ہیں اور روزانہ گھر پر مزار کی خدمت کرتے ہیں۔ کالو خان بابا کی آرتی کرتے ہیں اور ان کی پوجا کرتے ہیں۔ اٹاوہ شہر سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دور اکدل کے قریب ا سٹیشن روڈ پر ریتور گاؤں میں ایک اولڈ ایج ہوم بنایا گیا ہے جہاں سینکڑوں لوگ آتے جاتے ہیں اور کالو خان بابا کی خدمت کرتے ہیں۔امر اپنی خواہش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اللہ تعالی ساری زندگی ان کا اس لائق رکھے کہ وہ اسی طرح رمضان میں روزے رکھتے رہیں۔ اٹاوہ میونسپل کونسل کے سابق چیئرمین فرقان احمد کا کہنا ہے کہ امر سنگھ شاکیہ رمضان میں روزہ رکھ کر ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کے لیے قابل احترام ہوگئے ہیں۔
متعلقہ مضامین
آل انڈیا میلاد کونسل ممبئی کے اعلان پر مالیگاؤں میں لنگرِ رسول(ﷺ) کی تقسیم کا انعقاد
مسجد و مدرسہ اہلسنت نوری عارج خلیل میں پندرہ سو سالہ جشنِ عیدِ میلاد النبیﷺ کی تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری۔ مالیگاؤں: (7/اکتوبر) / ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے کے بے شمار فضائل قرآن کریم و احادیث مبارکہ میں بیان کئے گئے ہیں، جو مسلمان کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلائے، اللّٰہ تعالیٰ اُسے […]
بڑے ہی تزک و احتشام سے منایا گیا عرس جد سادات ایرایاں شریف
ساتواں عظیم الشان سالانہ جلسۂ عید میلاد النبیﷺ و جشن شہنشاہ ولایت حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ و عرس مقدّس جد سادات ایرایاں شریف سراج السالکین سیّد العارفین حضور سیّد محمد یٰسین قادری حسینی بخاری المعروف چاند شہید رضی اللہ عنہ بتاریخ 13مارچ 2022ء بروز اتوار بعد نماز عشاء خانقاہ قادریہ سہروردیہ چوتھی پارک […]
دارالعلوم قادریہ چریاکوٹ میں محفلِ یادِ اعلیٰ حضرت
۲۵؍ صفر المظفر ۱۴۴۴ھ مطابق ٢٣ ستمبر ٢٠٢٢ء سلام بروز جمعہ مبارکہ بعد نمازِ مغرب،دارالعلوم قادریہ، چریاکوٹ،(مئو) کے قادری ہال میں تاجدارِ علم و فن اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قادری برکاتی محدث بریلوی قدس سرہ کی یاد میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں عقیدت مندانِ اعلیٰ حضرت اور دارالعلوم کے اساتذہ […]