الحمد للہ
آج بتاریخ28 اپریل بروز جمعہ کی شب یعنی رمضان کی ۲۷ ویں شب شب قدر میسر آئی -جس کی فضیلت قرآن پاک میں یوں بیان فرمائی گئی انا انزلناہ فی لیلۃالقدر الی آخرہ…. آج ہی کی رات قرآن پاک کو نازل کیا گیا اور یہ رات ہزار مہینوں سے افضل ہے- قرآن پاک کو تمام کتابوں پر افضلیت حاصل ہے اس قرآن پاک کی عظمت میں کیا بیان کروں آپ خود اس عبارت سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دنیا کی کوئی کتاب آپ اٹھا کر مطالعہ کریں ایک دفعہ سے دو دفعہ مطالعہ کریں گے کہ آپ کو بورنگ محسوس ہوگی اور آپ اس کتاب کو اٹھاکر محفوظ مقام پر رکھ دیں گے
لیکن قرآن کی عظمتوں کو سلام اسے جتنا پڑھو گے اتنا ہی آپ اس کی تلاوتوں کے فیضان سے فیضیاب ہوتے رہیں گے -اور کیوں نہ ہو اللہ رب العزت اپنے کلام بلاغت میں ارشاد فرماتا ہے الابذکراللہ تطمئن القلوب.. اللہ کے کلام سے دلوں کو اطمینان و سکون حاصل ہوتا ہے-
کتنے خوش نصیب ہیں وہ جنہوں نے اپنے سینوں میں قرآن پاک کو محفوظ کرلیا اور وہ حافظ قرآن بن گۓ اور وہی حافظ قرآن ماہ رمضان میں مصلی پر قرآن پاک سناتے ہیں اور ہم مقتدی و سامعین انہی کی بدولت کم سے کم سال میں ایک مرتبہ قرآن پاک کو سننے کی سعادت نصیب ہوتی ہے-
انہی حافظ قرآن میں سے حافظ وقاری محمد معین الدین خان اشرفی شمسی ہیں -الحمدلله 2003 سے لیکر آج تک مسلسل قرآن پاک سنار ہے ہیں
آج کی شب 28 اپریل 2022 کو حافظ وقاری محمد معین الدین خان اشرفی شمسی شب قدر کی مبارک رات میں مسجد اہلسنت غوثیہ میٹھا نگر گوریگاؤں ممبئی میں قرآن پاک کو مکمل فرمایا – بڑے ہی اچھے لب و لہجہ میں قرآن پاک کو سناتے ہیں جن کو سننے کے لۓ گوریگاؤں و اطراف کے ودور دراز سے لوگ تشریف لاتے ہیں – اللہ کی بارگاہ میں دعا ہے کی مولی حافظ صاحب کے علم و عمل وعمر میں برکتیں عطا فرمائیں- بعدہ محفل حضرت علّامہ و مولانا محمد عرفان خان صاحب خطیب وامام مسجد ہذا نے اصلاحی و فیضان قرآن پر پر مغز خطاب فرمایا اور اسکے بعد حافظ صاحب وامام صاحب ودیگر حضرات کی گل پوشی کی گئی-بعدہ حضرت کی دعاء پر محفل اختتام ہوا- اللہ ہم سب کو علماء و حفاظ و قراء وائمہ کی تعظیم کرنے کی توفیق عطا فرماۓ-آمین


طالب دعا .محمد شاہد رضا ممبئی