اتنی دیدہ دلیری سے آئین کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا ہے۔نائب صدر مسلم لیگ ن
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ کی حلف برداری کو روکا جا رہا ہے ،اتنی دیدہ دلیری سے آئین کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا ہے۔سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئیٹ کیا کہ ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے،ایسے لوگوں کے حوالے ہمارا ملک تھا ،شکر ہے پاکستان بچ گیا ہے۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے یہ 12کروڑ عوام صوبہ ہے کوئی مذاق نہیں ہے۔