کشتی مغربی صحارا کے کیپ بوجدور سے روانہ ہوئی جس میں 61 افراد سوار تھے۔
میڈرڈ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسپین کے جزائر کینری کے قریب بحر اوقیانوس میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 24 لاپتا ہو گئے۔ ہسپانوی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ کشتی مغربی صحارا کے کیپ بوجدور سے روانہ ہوئی ،جس میں 61 افراد سوار تھے۔امدادی کارکنوں نے صرف 36 کو زندہ پایا۔ زندہ بچ جانے والوں میں 2بچے اور 10 خواتین شامل ہیں ، جنہیں گران کینریا جزیرے سے بچایا گیا اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔مغربی افریقا کے ساحل پر واقع جزیرہ یورپ جانے والوں کی اہم منزل بن گیا ہے۔