چاڈ کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات۔
مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چاڈ کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ مہات ادریس دیبی سعودی عرب کے دورے پر پہنچ گئے، جہاں دارالحکومت ریاض میں انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔خبر رساں اداروں کے مطابق ملاقات کے دوران تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں دونوں طرف کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔