تمل ناڈو

ہندوؤں کے جلوس میں مورتی بجلی کے تار میں پھنس گئی، کرنٹ لگنے سے 11 ہلاک

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

چنئی(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مندر سے نکلنے والے جلوس کے دوران گاڑی پر رکھی مورتی بجلی کی تار سے ٹکرا گئی اور تار ٹوٹ کر شرکاء پر گر گیا جس  کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع تھانجاور کے ایک مندر سے جلوس نکلا۔ جلوس میں ایک گاڑی پر مورتی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گئی اور بجلی کا تار شرکاء پر گر گیا۔ کرنٹ لگنے سے 11 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ دیگر 15 افراد بری طرح جھلس جانے کے باعث زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق عمومی طور پر جلوس کی گزرگاہ پر ہائی ٹینشن لائن بند رہتی ہیں تاہم اس وقت ایسا کیوں نہیں آتا اس کی تفتیش کی جائے گی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے