بریلی

اشرفیہ کیمپس میں بلڈوزر کارروائی پر درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین نے جتایا افسوس

بریلی شریف: 27 اپریل

2 روز قبل ملک کی عظیم تعلیم گاہ الجامعة الاشرفیہ کے کیمپس میں اچانک ہوئی بلڈوزر کارروائی پر ملک کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ کا ماحول ہے۔ پورے ملک سے قدآور علما و مشائخ اس کارروائی پر افسوس کا اظہار اور جامعہ اشرفیہ کے ساتھ قانونی چارہ جوئی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ اس کڑی میں آج بریلی شریف درگاہ اعلیٰ حضرت کے سجادہ نشین نے سربراہ اعلیٰ کو خط لکھ کر افسوس کا اظہار کیا۔۔۔۔۔
باسمہ تعالی و تقدس
شہزادہ حافظ ملت،عزیز ملت حضرت مولانا عبد الحفیظ صاحب قبلہ،سربراہ اعلی جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ۔
سلام و رحمت !
مزاج ہمایوں؟
سوشل میڈیا اور کچھ اردو اخبارات کے حوالے سے عزیزم مفتی محمد سلیم بریلوی زید مجدہ نے بتایا کہ جامعہ اشرفیہ کی ایک بلڈنگ پر بلڈوزر چلا کر اسے مسمار کردیا گیا ہے۔
یہ خبر سن کر نہایت افسوس ہوا اور قلبی صدمہ پہنچا، جامعہ اشرفیہ مذہب اہل سنت و جماعت مسلک اعلیحضرت کا نمائندہ ایک عظیم ادارہ ھے جس پر حملہ پوری جماعت پر حملے کے مترادف ھے۔مرکز اھلسنت خانقاہ رضویہ درگاہ اعلیحضرت بریلی شریف سے اس حادثہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی جاتی ھے۔ ھم مرکز کی طرف سے صوبہ جاتی اعلی حکام سے مراسلت بھی کررھے ہیں۔
آپ اس سلسلہ میں قانونی چارہ جوئی کریں اور جوبھی مناسب ھو قانونی اقدام کریں مرکز اھلسنت خانقاہ رضویہ درگاہ اعلیحضرت بریلی شریف آپ کے ساتھ ھے۔
اللہ رب العزت اپنے حبیب پاک صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ اجمعین کے وسیلہ تمام سنی اداروں،مساجد و مدارس اور مقامات مقدسہ کی حفاظت فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ اجمعین۔
فقیر قادری
محمد سبحان رضا خان سبحانی غفرلہ ۔
خادم
مرکز اہل سنت خانقاہ رضویہ درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی شریف
26/رمضان المبارک 1443ھ

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے