تمل ناڈو

صحابی رسول حضرت تمیم انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں صدر رضا اکیڈمی علامہ اسرارفیضی واحدی کی حاضری، ملک وملت کی سلامتی کے لیے دعائیں

عاشق اعلی حضرت اسیر حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ سید شوکت علی رضوی صاحب قبلہ کی سرپرستی میں صحابی ر سول اللہ، مظھر کمالات اہل اللہ، ندیم یاران مصطفی،بشارت حبیب خدا،ناظرعجائبات بحروبر، عالم علم خشک وتر،واقف ظلمات وانوار،معین ابرارواخیار،عارف علم اسرار، شاھدحکمت پروردگار، ساکن مدینہ،نازش تابوت سکینہ، کرشمہ قدرت،سراپاکرامت،داعی اسلام،نائب خیرالانام، شاہ کولم حضرت سیدنا تمیم انصاری رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ عالیہ کولم شریف مدراس میں حاضری کا شرف حاصل ہوا اور ملک و ملت کی امن و امان اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے سدباب کے لیے صحابی رسول کی بارگاہ میں عریضہ پیش کیا گیا، عاشق حضورتاج الشریعہ حضرت مولاناسمیع اللہ صاحب مدراس، مخیرقوم وملت جناب محمداقلیم صاحب بھی موجود رہے۔ صدر رضا اکیڈمی گونڈہ علامہ اسرار فیضی واحدی صاحب نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عبادت وریاضت تلاوت قرآن پاک صدقہ وخیرات کریں، اور آنے والی مقدس شب، شب قدر میں اپنےتمام گناہوں سے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کریں،اللہ پاک جملہ مسلمانان اھلسنت کو ظالمین کے ظلم اور حاسدین کے حس سے محفوظ و مامون فرمائے ،جو ہمارے ملک ہندوستان کی امن و سلامتی کوختم کرناچا ہتے ہیں۔اللہ پاک انہیں ختم فرمائے، جامعہ اشرفیہ مبارک پور پر حکومت کے اشارہ پرجو گھٹیا حرکت کی گئی ہے حکومت جلد اپنے اس مذموم حرکت پرنظر ثانی کرے اس لیے کی جامعہ اشرفیہ مسلمانوں کاعظیم سرمایہ اوعزت و وقارکی عظیم نشانی ہے، مسلمان اپنا سب کچھ قربان کرسکتاہے مگر بزرگوں کی یادگار و نشانی پر ذرہ برابر حرف آئے اسے برداشت نہیں کرسکتا،حکومت کی اس گھٹیا حرکت سے پورے ملک کےمسلمانوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے،ملک ہندوستان ہی ایک ایساجمہوری ملک ہےجہاں بے شمار مذاھب کے لوگ اپنے اپنے مذھب کے رسم و رواج کے مطابق زندگی بسرکرتے ہیں،عاشق اعلحضرت حضرت علامہ سیدشوکت علی رضوی صاحب قبلہ نےصحابی رسول کے وسیلے سے قوم وملت کی فلاح وبہبود مذھب اسلام پر ہونے والے یلغار کے خاتمے کے لٸے دعائیں کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے