مرحوم سابق رکن صوبائی اسمبلی خالد وقار چمکنی ایڈوکیٹ اور اسسٹنٹ سپرڈننٹ آف نادرا عباس خان کے بھائی تھے۔
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ پشاور چمکنی کی معروف شخصیت و سابق تحصیل دار ذوالفقار خان عرف ماما کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں مرحوم جمیعت علماء اسلام ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری، سابق رکن صوبائی اسمبلی خالد وقار چمکنی ایڈوکیٹ، اسسٹنٹ سپرڈننٹ آف محکمہ نادرا، عباس خان، فرمان، عرفان کے بھائی جبکہ جنرل کونسلر اعزاز اللہ کے والد محترم تھے مرحوم ایک بہترین اور مخلص انسان تھے مرحوم نے ہمیشہ چمکنی عوام کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے اپنی تعزیتی بیان میں مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم جمیعت علماء اسلام ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری سابق رکن صوبائی اسمبلی خالد وقار چمکنی ایڈوکیٹ ، اور دیگر کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کے درجات بلند کریں۔آمین