مہراج گنج

محکمہ بجلی وزیر اعلیٰ کے حکم نامہ کی اڑا رہی ہے دھجیاں

بجلی کے سب اسٹیشنوں سے بجلی کٹوتی سے عوام پریشان

مہراج گنج (شبیر احمد نظامی) ہماری آواز

ضلع کے پاور سب اسٹیشنز کے ذریعہ بجلی کٹوتی ہونے سے اہل ضلع گرمی سے پریشان ہو گئے ہیں۔ 24/ گھنٹے میں بڑی مشکل سے صرف 3 سے 4 گھنٹے بجلی مل رہی ہے۔ وہ بھی کبھی 15/منٹ کے لیے اور کبھی آدھے گھنٹے کے لیے۔ جبکہ دن کے وقت بجلی بالکل نہیں رہتی ہے۔ بجلی کی اس غیر اعلانیہ کٹوتی سے ضلع کے عوام کافی پریشان ہیں۔ یوگی حکومت میں جہاں وزیر اعلیٰ تمام محکموں کے ملازمین کو عوام کے مفادات کا خیال رکھنے کی ہدایت دے رہے ہیں وہیں ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کا ضلع کے بجلی محکمہ پر کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔ پرتاول بجلی محکمہ کے جے ای سے بات کرنے پر بتایا گیا کہ کٹوتی آگے سے کی جا رہی ہے۔ اس طرح کا بہانہ بنا کر عوام کو بے وقوف بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پرتاول علاقہ کا کوئی عوامی نمائندہ بھی اس مسئلہ کے لیے آواز نہیں اٹھا رہا۔ اب ایسی صورتحال میں عوام اپنے مسائل کس سے بتائیں؟ محکمہ بجلی بل تو وقت پر ہی جمع کر لے رہا ہے۔ لیکن بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے