مذہبی گلیاروں سے مہراج گنج

ننھے روزہ دار بنے جوانی میں روزہ نہ رکھنے والوں کے لیے عبرت

تینوں بھائیوں نے پورے روزے کو پابندی کے ساتھ رکھا

ننھے بچے مولانا مفتی محمد امجد علی نظامی کے فرزند ہیں

مہراج گنج(شبیر احمد نظامی) ہماری آواز

رمضان کا مبارک مہینہ اس بار بھی شدید دھوپ و گرمی میں آیا ہے۔گرمی کی شدت، لو کا قہر، صبح اٹھتے ہی پیاس کا احساس، ساڑھے چودہ گھنٹہ بغیر دانہ پانی کا گزارنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ مگر ہیڈ کوارٹر پر واقع جامعہ رضویہ نور العلوم سول لائن مہراج گنج کے استاذ مولانا مفتی محمد امجد علی نظامی ساکن کھجوریا نندا بھار کے تین فرزندوں محمد عسجد رضا، محمد شاہد رضا، محمد مصطفیٰ رضا ابن مولانا مفتی محمد امجد علی نظامی نے جذبہ ایمانی سے لبریز ہوکر اسے کھیل ہی بنا دیا۔ جس طرح سے مسلمان عبادت کی لذت سے سرشار ذوق و شوق سے اس گرمی ، دھوپ کو مات دے کر اپنے ایمانی جذبے کو قائم رکھے ہوئے ہیں اسی طرح سے ننھے و نابالغ بچے بھی اپنے والدین کو دیکھ کر ایمانی جذبے سے شرابور ہوکر ، گھر والوں سے ضد کرکے تمام روزے پابندی کے ساتھ روزہ رکھتے ہوئے نماز تراویح بھی باجماعت ادا کر رہے ہیں۔ ان ننھے منے بچوں کا رمضان المبارک کے مہینے کا پورا روزہ رکھنا قوم کے نوجوان جو بغیر عذر شرعی کے روزے نہیں رکھتے ہیں ان کے لئے عبرت ہیں۔ والدین کے لئے بھی اجر و ثواب کے باعث ہیں۔ مولیٰ تعالیٰ ان بچوں کی عمر ،علم اور عمل میں برکتیں عطاء فرمائے اور بالغ ہو کر قوم و ملت کا مصلح بننے کی توفیق عطا فرمائے اور والدین کے لئے دنیا و آخرت میں سرخروئی کا سبب بنائے۔آمین بجاہ سید المرسلین
مذکورہ مولانا محمد جیش خان نوری امجدی مہراج گنجوی نے دی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے